86

چھپڑ بازار چکوال میں افغانیوں اور پنجابیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پنجابی شدید زخمی ہو گیا

چکوال ( نمائندہ بے نقاب) چھپڑ بازار چکوال میں افغانیوں اور پنجابیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پنجابی شدید زخمی ہو گیا ۔ باب چکوال کے قریب افغانیوں نے

فروٹ کا ایک ٹھیہ لگا کر پورے چھپڑ بازار کا راستہ روکا ہوا تھا جس پر انہیں منع کیا گیا تو افغانیوں محمد خان ، محمد علی ، تراب خان نے اپنے ٹھیے ٹیسٹی حلیم ہوٹل کے آگے لگا دئیے جس پر ہوٹل کے مالک ملک عتیق الرحمن نے انہیں منع کیا تو افغانی طیش میں آگئے اور انہوں نے حملہ آور ہو کر ملک عتیق الرحمن کو لہو لہان کر دیا جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا سٹی پولیس موقع پر پہنچ کر ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں