73

دھراب ڈیم بلکسر پرقومی خزانے کو بھاری نقصان کے باوجود نیب ابھی تک ایکشن لینے میں ناکام، منصوبے پر پانچ کروڑ سے زائدکرپشن ہوئی ہے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) دھراب ڈیم بلکسر پرقومی خزانے کو بھاری نقصان کے باوجود نیب ابھی تک ایکشن لینے میں ناکام رہا-دھراب ڈیم کوسابق ضلع ناظم سردار

غلام عباس کے دور میں تعمیر کیا گیا اور اس میں سے زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے نہریں بھی نکالی گئیں -دس سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے لیکن ابھی تک نہروں میں پانی نہیں آسکااور نہ کسانوں کو کوئی فائدہ ہوا-عوامی و سماجی حلقوں نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے پر پانچ کروڑ سے زائدکرپشن ہوئی ہے اس لیے اس پر فوری ایکشن لیا جائے اور اس کرپشن میں ملوث افسران کو گرفتار کیا جائے جنہوں نے قومی خزانے کو بھاری نقصان دیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں