246

تلہ گنگ کی خالی نشست پر سردارغلام عباس گروپ کے سرکردہ شخصیات کےاعتراضات،عمار یاسر کی جیت میں اور سردار آفتاب اکبر کی جیت میں کلیدی کردار

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپنی تلہ گنگ کی نشست خالی کر دی -اس نشست پر سردار ممتاز خان ٹمن نے حافظ عمار یاسر ممبر صوبائی اسمبلی کے

ہمراہ چوہدری شجاعت کو تلہ گنگ سے الیکشن لڑنے کی دعوت دے دی جس پر سردارغلام عباس گروپ کے سرکردہ لوگوں نے اعتراض کیا ہے -سردار غلام عباس اس وقت حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہیں اور ان کی واپسی اگست کے آخر میں ہے ان کی غیرموجودگی میں چوہدری شجاعت کو دعوت سمجھ سے با لاتر ہے حالانکہ حافظ عمار یاسر کی جیت میں اور سردار آفتاب اکبر کی جیت میں کلیدی کردار سردار غلام عباس کا ہے اور اس نشست کا حقیقی وارث سردار غلام عباس ہے اور اب تو انھوں نے NTNنمبر بھی حاصل کر لیا ہے -ضمنی الیکشن لڑنے میں سردار غلام عباس کوکوئی رکاوٹ اب نہیں ہے -ضلع چکوال کی پانچوں نشستیں جتوانے میں اہم کردار سردار غلام عباس کا ہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں