82

سردار غلام عباس گروپ پوری طرح متحد ہے،حج واپسی پر این اے 65 ضمنی الیکشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائیگا

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) سردار غلام عباس گروپ پوری طرح متحد ہے۔ اور ان کی حج واپسی پر این اے 65 ضمنی الیکشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائیگا۔ گزشتہ روز گروپ کا نمائندہ اجتماع بلکسر کے مقام پر ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سردار غلام عباس کی حج سے واپسی کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ این اے 65

ضمنی الیکشن میں کس گروپ کی سپورٹ کرنی ہے۔ یا اپنا امیدوار سامنے لانا ہے۔ اجلاس میں گروپ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے پابند نہیں ہیں۔ ہمارا لیڈر سردار عباس ہے۔ لہذا ان کی واپسی پر بلکسر کے مقام پر بھرپور اجتماع ہوگا۔ جس میں سردار غلام عباس کا فیصلہ حتمی ہوگا اور ہم اس کی پاسداری کرینگے۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری یوسف تھوہا بہادر، ملک قدیرباز چیرمین یو سی نرگھی ملک طورا خان ڈھرنال، حاجی منظور تلہ گنگ، ملک عون رضا، ملک احمد جھابری تلہ گنگ، کپتان خوشی محمد منارہ، ملک افتخار وسنال، ملک اظہر ایڈووکیٹ، ارشد حاصل، چوہدری طارق سابق ممبر ضلع کونسل، محمد سعید بھگوال، سردار حبیب کوٹ چوہدریاں، امیر محمد خان چیرمین یو سی کوٹ چوہدریاں، سردار امجد الیاس سابق نائب ناظم ضلع کونسل،ملک ممتاز حیدر تھوہا محرم خان، ملک سجاد حیدر چیرمین یو سی تھوہا محرم خان، ملک نواب خان وائس چیرمین تھوہا،ملک اشرف چیرمین میونسپل کمیٹی کلر کہار، حاجی شوکت چیرمین یو سی بلکسر،چوہدری مظہر حسین چیرمین بھکاری کلاں،چوہدری نذیر وائس چیرمین بھکاری کلاں، چوہدری اسرار احمد چیرمین یو سی بیگال، راجہ عاشق حسین وائس چیرمین بیگال، ملک عبدالمنان چیرمین یوسی نکہ کہوٹ، ملک رضا عباس سابق ناظم یو سی جھاٹلہ، ڈاکٹر عبدالغفار سابق ناظم یو سی بھلومار،ملک شاکر نمبردار کوٹیڑہ، ملک عبید الرحمن سابق ناظم یو سی پچنند،راجہ کاظم عباس تھرچک، ملک افتخار میرا،ڈاکٹر سجاد سابق ناظم بھرپور، راجہ فردوس دھرابی،سابق ممبر ضلع کونسل ملک حاجی خان بیگ بھکاری کلاں شریک تھے آخر میں سب دوستوں نے یہی فیصلہ کیا کہ سردار عباس کی حج واپسی پر این اے65پر سردار عباس خان جو بھی فیصلہ کریں گے سب دوست من و عن عمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں