70

ہمارے گروپ کی مکمل حمایت حافظ عمار یاسر کے ساتھ ہے،حافظ عمار یاسر کے علاوہ ہمارا کسی گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ملک عبدالرشید

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) تھوہا محرم خان سے ”عام آدمی گروپ” کے روح رواں ملک عبدالرشید (اکلال)اور ملک اعجاز اکلال نے کہا کہ ہمارے گروپ کی مکمل حمایت حافظ عمار یاسر کے ساتھ ہے۔

حلقہ این اے پینسٹھ سے حافظ عمار یاسر نے جو بھی امیدوار متعارف کروایا ہم تھوہا محرم خان سے حافظ عمار یاسر کے امیدوار کی مکمل حمایت کریں گے اور کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔حافظ عمار یاسر کے علاوہ ہمارا کسی گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت جیسے سینئر سیاستدان کا حلقہ این اے پینسٹھ سے الیکشن میں حصہ لینا ہماری عوام کی تقدیر بدلنے و محرومیوں کو دور کرنے کے مترادف ہے ہم چوہدری شجاعت کو خوش آمدید کہتے ہیں اور حافظ عمار یاسر کی قیادت میں انہیں بھرپور حمايت کی یقین دہانی کرواتے ہیں اور انشاء اللہ پہلے کی طرح کامیابی حافظ عمار یاسر کا مقدر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں