68

31اگست تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10 فیصد رعایت،لکان گاڑی فائدہ اٹھائیں۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخ شاہد اقبال

چکوال(نمائندہ بے نقاب)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر چکوال شیخ شاہد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 31 اگست تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دی گئی ہے

جس کا مالکان گاڑی فائدہ اٹھائیں وہ اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ دوسرے اضلاع میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان بھی چکوال میں ہی ادائیگی کر سکتے ہیں انہیں بھی رعایت میں شامل کیا جائے گا لیکن دوسرے اضلاع کی گاڑیوں کو دفتر ہذا میں آ کر ٹوکن ادا کرنا ہو گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب چونکہ ملک میں نئی حکومت قائم ہو رہی ہے اور جو ان کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس پر ہدایات موصول ہونگی اس کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان حکومت کی رعایت سے فائدہ اٹھائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں