105

موضع دھرابی میں آرائیں برادری کا اجلاس،سردار محمد فیض ٹمن کا ساتھ دیا اور ان کو اپنے موضع دھرابی سے بھاری لیڈ سے کامیاب کرایا

چکوال(نمائندہ بے نقاب) حلقہ این اے65چکوال کے موضع دھرابی میں آرائیں برادری کا اجلاس زیر صدارت ممبر صوبائی کونسل انجمن آرائیں پنجاب و ضلعی صدر چکوال ناصر محمود آرائیں منعقد ہوا جس میں دھرابی کی آرائیں برادری نے شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں آرائیں برادری کے بڑے بڑے افراد کی

کامیابی اور بطور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر ان کو دلی مبارکباد دی گئی، اجلاس میں تمام برادری کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا جنھوں نے ایک کال پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار این اے65سابق ایم این اے سردار محمد فیض ٹمن کا ساتھ دیا اور ان کو اپنے موضع دھرابی سے بھاری لیڈ سے کامیاب کرایا، اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن آرائیں چکوال آصف محمود نے بتایا کہ ضمنی الیکشن میں بھی فیصلہ برادری کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا کہ کس امیدوار کو مکمل انتخابی سپورٹ کی جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھرابی میں سوئی گیس کا منصوبہ سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے فراہم کیا ہے جس پر اہلیان دھرابی انکے مشکور ہیں لیکن عام انتخابات میں ن لیگی امیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تھا کہ سوئی گیس کا منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیا تھا اب ایک بار پھر باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں