251

چیر مین شپ اپنے زور بازو پر حاصل کرنے کا وویلہ ڈالنے والے ملک عظمت حیات بھی الیکشن 2018میں اپنی برتری ثابت نہ کر سکے،لک امیر خان ٹمن نے مقامی کھڑپینچوں کو بند گلی میں ڈال دیا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)قومی الیکشن 2018سردار منصور حیات ٹمن کی سیاست یونین کونسل تک محدود ،ملک امیر خان ٹمن نے مقامی کھڑپینچوں کو بند گلی میں ڈال دیا ،الیکشن 2018حلقہ NA65ُؑ پر کئے گئے خصوصی سروے کے دوران عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018 کے

سیلاب نے بڑے بڑے برج الٹ کر رکھ دئیے ،عوامی خدمت کے نام نہاد دعوے داروں کو اس بار عوام نے رد کر دیا ، حلقے کی عوام نے اس بار گلی محلے ،کھمبوں اور نالیوں کی سیاست سے نکل کر سیاستدانوں پران کی حقیقت آشناکر دی، بڑے بڑے ناموں کی سیاست عوام نے یونین کونسل اور اپنی وارڈ تک محدود کر کے رکھ دی ،مزید کہنا تھا کہ اس بار ٹمن کی سیاست میں تبدیلی نے ٹمن کے سیاست دانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ،قومی الیکشن 2018سردار منصور حیات ٹمن کی سیاست یونین کونسل تک محدود ہو کر رہ گئی ،سابق ناظم یونین کونسل ٹمن ملک نواب خان اور چیر میں یونین کونسل ٹمن ملک عظمت حیات کی سیاسی حیثیت داؤ پر لگ گئی ،ملک امیر خان ٹمن نے مقامی ن لیگی کھڑپینچوں کوبند گلی میں ڈال دیا ،مزید کہنا تھا کہ مقامی سیاسی قیادت سے الحاق نہ کرنے کی دیرنہ پالیسی نے بھی سردار منصور حیات ٹمن کے لئے آئندہ سیاسی مشکلات پیدا کر دیں ،چیر مین شپ اپنے زور بازو پر حاصل کرنے کا وویلہ ڈالنے والے ملک عظمت حیات بھی الیکشن 2018میں اپنی برتری ثابت نہ کر سکے ،جس سے یونین کونسل ٹمن میں ان کا ذاتی ووٹ بنک کا وویلہ بری طرح ناکام ہو گیا اور اپنی سیاسی حیثیت بھی داؤ پر لگا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں