255

اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور کئی دیرینہ پرانے خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادل میمن

چکوال( نمائندہ بے نقاب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادل میمن نے ہفتے کے روز بتایا کہ الحمد اللہ اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور کئی دیرینہ پرانے خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ جس سے متاثرین خاندان کو کافی اطمینان ملا ہے۔

وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ محمد افضل ایس ایچ او چوآسیدن شاہ نے قتل اور دھشت گردی کیس کا مجرم اشتہاری گرفتار کیا۔ارشد محمود ولد صنور خان سال 2016سے اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا دہشت گردی اور قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث تقریبا عرصہ دو سال سے اشتہاری تھا کو تکنیکی انداز میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ تھانہ صدر چکوال 1 مجرم اشتہاری،تھانہ،ڈوھمن 3 مجرمان اشتہاری،تھانہ صدر تلہ گنگ 1مجرم اشتہاری،تھانہ ٹمن 1مجرم اشتہاری،تھانہ کلرکہار 1 مجرم اشتہاری،تھانہ لاوہ 2 مجرمان اشتہاری ،کیٹاگری Bگرفتار کرلئے گئے ہیں۔ڈی پی او نے بتایا کہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور مکمل قابو میں ہے جبکہ شاندار کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور ملازمین کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں