293

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی ہمشیرہ کی رسم قل دلہہ ہاؤس میں ادا کر دی گئی، ضلع بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت

چکوال(نمائندہ بے نقاب)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی ہمشیرہ کی رسم قل دلہہ ہاؤس میں ادا کر دی گئی۔

اس موقع پر ضلع بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جن اہم شخصیات نے شرکت کی ،اس موقع پر معروف نعت خوانوں اور علمائے کرام نے بھی خطاب کیا جبکہ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میں تمام لوگوں کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مجھے حوصلہ فراہم کیا اور میں تعزیت کرنے والوں کا فرداََ فرداََ نام نہیں لے سکتا سب کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں میرے ساتھیوں نے میرے خاندان کو سہارا فراہم کیا۔ابتدائی طور پر قرآن خوانی سے تقریب کا آغاز کیاگیاجبکہ اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں