289

ہم دونوں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر کامیاب ہوئے ہیں، اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔سردار آفتاب اکبر ،حافظ عمار یاسر

چکوال(نمائندہ بے نقاب) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر اور مسلم لیگ ق کے ایم پی اے حافظ عمار یاسر نے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر کامیاب ہوئے ہیں، اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے

اور اب حلقہ این اے65کے ضمنی الیکشن میں بھی دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر میدان میں اتریں گی اور چوہدری پرویز الہٰی اور عمران خان جس کو امیدوار نامزد کریں گے ہم ان کی حمایت کریں گے اور سردار غلام عباس جو اس وقت فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں سعودی عرب میں موجود ہیں ان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں