352

حلقہ این اے65سے نو منتخب ایم این اے چودھری پرویز الہٰی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد ہونے کے بعد یہ حلقہ خالی، آئندہ چند روز تک ضمنی الیکشن کا شیدول جاری کر دیا جائیگا

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) حلقہ این اے65سے نو منتخب ایم این اے چودھری پرویز الہٰی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد ہونے کے بعد یہ حلقہ خالی کر دیا ہے ۔جس کے بعد توقع ہے کہ آئندہ چند روز تک اس حلقہ میں ضمنی الیکشن کا شیدول جاری کر دیا جائیگا ۔اس سیٹ پر پی ٹی آئی رہنماء سردار غلام عباس الیکشن لڑنے کیلئے پر تول رہے ہیں ۔

وہ اس وقت حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔جن کی واپسی29اگست کو ہوگی ۔تاہم ان کی عدم موجودگی میں اُن کا گروپ تین سے چار اجلاس منعقد کر چکا ہے ۔جس میں اُن سے متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ وہ این اے65سے ہر صورت الیکشن لڑیں ۔ادھر نو منتخب ایم پی ایز سردار آفتاب اکبر اور حافظ عماریاسر نے مشترکہ طور پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ این اے 65ضمنی الیکشن میں حکومتی اتحاد کا اُمیدوار کون ہو گا اس بارے حتمی فیصلہ سردار غلام عباس کی وطن واپسی پر اُن کی مشاورت سے ہی ہو گا ۔اور اُس وقت تک کسی اُمیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جا سکتا ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پارٹی ٹکٹ کیلئے مقامی رہنماؤں کی رائے طلب کر لی ۔غالب امکان ہے کہ حالیہ الیکشن میں ٹکٹ ہولڈر سردار فیض ٹمن کو ہی اس سیٹ کیلئے دوبارہ ٹکٹ جاری کر دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں