216

پورے ملک کی طرح تحصیل تلہ گنگ اور تلہ گنگ شہر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منائی گئی- فجر نماز میں ملکی استحکام کی دعائیں مانگی گئیں

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) پورے ملک کی طرح تحصیل تلہ گنگ اور تلہ گنگ شہر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منائی گئی- فجر نماز میں ملکی استحکام کی دعائیں مانگی گئیں- تلہ گنگ شہر میں آزادی ریلی ڈاکٹر آفتاب کی صدارات میں نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

ریلی شرکاء نے اللہ اکبر اور پاکستان زند باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا- میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے زیرا ہتمام پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی- میونسپل کمیٹی میں تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت پاک سے کیا گیا-پرچم کشائی سابق ا یم این اے سردار ممتاز خان ٹمن اور ممبر صوبائی اسمبلی حافظ عمار یاسر نے مشترکہ طور پر کی-تقریب میں بچوں نے آزادی کے موضوع پر تقریری اور ملی نغمے مقابلوں میں حصہ لیا-چئیرمیں میونسپل کمیٹی ملک رفیع دھولہ اور وائس چئیرمین ملک زاہد اعوان نے اول، دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اس کے علاوہ عمارات بہترین سجانے والوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گے-تحصیل تلہ گنگ کے تمام گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکولز ،کالجز کے علاوہ پرائیوٹ اسکولز و کالجز میں بھی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں