261

سالانہ مجلس عزا ء بسلسلہ شہادت سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیل قدیمی حسینی امام بارگاہ نکہ کہوٹ میں پانچ ذوالج بروز جمعہ صبح نو بجے شروع،

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) سالانہ مجلس عزا ء بسلسلہ شہادت سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیل قدیمی حسینی امام بارگاہ نکہ کہوٹ میں پانچ ذوالج بروز جمعہ صبح نو بجے شروع ہو گئی – مجلس عزا ء میں ملک کے نامور علماء و ذاکرین سید اقبال حسین شاہ آف بجاڑ،علامہ سید ریاض حسین رضوی آف لاہور،

سید منظور حسین شاہ کوٹ ادو،سید ضیغم عباس شاہ آف ٹبہ بوٹے شاہ،علامہ سید باقر نقوی آف اسلام آباد،آصف رضا علوی آف فیصل آباد،عمران عباس قمی آف لاہور،ملک ناہید عباس جگ،علی رضا کھوکھر،ملک زیشان عالم،علی احمد جوئیہ،سید امیر الحسن،علی عباس قیصر،تحسین حیدرمجلس عزاء سے خطاب کریں گے-منبر سیکرٹری کے فرائض زوار راجہ کامران حسین کربلائی سرانجام دیں گے-بانی مجلس سید آفتا ب حسین کاظمی (UK) و سید وقار حیدر شاہ نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں