275

میرے دروازے ہر وقت عام افراد کے لیے کھلے ہیں،کہیں بھی کوئی داکٹر یا سرکاری ملازم کسی عام آدمی سے بدتمیزی کرے یہ میں کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔ ڈپٹی کمشنرغلام صغیر شاہد

چکوال( نمائندہ بے نقاب)میرے دروازے ہر وقت عام افراد کے لیے کھلے ہیں،میں اور میری ٹیم ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے دستیاب ہیں،پانچ ماہ میں دستیاب وسائل سے جس حد تک ممکن ہوا ضلع بھر میں بہتری لانے کی کوشش کی،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معاملات کو اس حد تک عوام کی دسترس میں کر دیا ہے کہ اب کسی کو بھی نہ دوائی بازار سے لانا پڑتی ہے نہ گھنٹوں لائن میں لگ کر پرچی کا انتظار کرنا پڑتا ہے،شہر میں جگہ جگہ قائم

تجاوزات،رکشہ اسٹینڈ کم عمر ڈرائیورز کی بیخ کنی،تورام کی بہتری،مساجد مدرسہ اور پرائیویٹ اسکولوں کی زیر التوار رجسٹریشنز میری ترجیحات میں شامل ہیں،کہیں بھی کوئی داکٹر یا سرکاری ملازم کسی عام آدمی سے بدتمیزی کرے یہ میں کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا، یہ باتیں ڈپٹی کمشنرغلام صغیر شاہد نے اپنے دفتر میں تلہ گنگ چوا سیدن شاہ کلرکہار ڈحڈیا ل اور چکوال کے سنئیر جرنلسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ،ڈی سی نے کہا کہ میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے ہم ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ چکوال میں کانگو وائرس کے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ،پچھلے پانچ سالوں میں ضلع بھر میں کانکو کا کوئی ایک بھی کیس ریکارڈ نہیں ہوا،تلہ گنگ چو اسیدن شاہ اور ڈھڈیا ل میں عوام کو جو جو مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لیے اے سی صاحبان کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دیں،عام اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نے مارکیٹ پر نظر رکھی ہوئی ہے جہاں سے بھی ایسی کوئی شکایت ملتی ہے ہم بھرپور کاروائی کرتے ہیں،مین روڈ پر پودوں کی بے ترتیب کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی چکوال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی نہ صرف یہ کٹائی فی الفور بند کی جائے بلک اب تک کی گئی کٹائی کا جائزہ لیا جائے کہ کیوں اور کس کے کہنے پر کی گئی،ڈی سی نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی بے شک مجھ پر جتنی مرضی تنقید کریں مگر خدارا شریف شہریوں کی پگڑیاں اچھالنے والے عناصر کی بیخ کنی کے لیے میرا ساتھ دیں،بریفنگ میں ضلع بھر سے سنئیر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں