284

سردار ممتاز خان ٹمن کی قیادت میں چودھری پرویز االہی سے بھی بڑی فتح چودھری شجاعت حسین کو دلوائیں گے،ملک محمد نواز بڈھیال،

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)چودھری شجاعت حسین جیسی واضع دار شخصیت کا ہمارے علاقہ سے ایم این اے منتخب ہونا علاقہ کی ترقی کی ضمانت ہے،ان خیا لات کا اظہار ملک محمد نوازبڈھیال (شان اعوان ہوٹل)اور چیر میں یونین کونسل دھولر ملک محمد اکرم سبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا، ان کا کہنا تھا کہ حلقہNA65 سے

سردار ممتاز خان ٹمن کی قیادت میں پوری طرح متحد ہیں او ر سردار ممتاز خان ٹمن ک گروپ کے تمام لوگ ان کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، سردار ممتاز خان ٹمن علاقہ کی سیاست کاقیمتی اثاثہ ہیں ،جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں علاقہ کی ترقی میں دن رات ایک کر دئیے، آمدہ ضمنی الیکشن میں سردار ممتاز خان ٹمن کا گروپ چودھری پرویز الہی سے بھی بڑی فتح چودھری شجاعت حسین کو دلوائیں گے اور چودھری شجاعت حسین کی جیت سردار ممتاز خان ٹمن اور ان کے چاہنے والوں کی جیت ہو گی ، مزید کہنا تھا کہ نابالغ میڈیا پرسن تصدیق و تحقیق کے بغیر خبریں لگا کر اپنے پیشے کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں،پرو پیگنڈا ماسٹر ز اپنی ہار دیکھتے ہو ئے بو کھلاہٹ کا شکارہیں،انہوں نے کہا کہ سردار ممتاز خان ٹمن کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کو ئی صداقت نہیں ، صحا فیوں کو غیر ذمہ دارانہ صحافت کر نے سے گریز کر نا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر اخبار کا پیٹ بھر نے کیلئے ایسی خبریں چلا نا شعبہ صحا فت سے خیا نت ہے،مخالفین اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کر نے کی کو شش نہ کریں۔ہم بکنے اورنہ ہی جھکنے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم وفادار لوگ ہیں اور دوستی نبھا نا جا نتے ہیں، مخالفین اپنی اوقات میں رہیں۔اس موقع پر ملک مسعود سبال اور ملک نواز بڈھیال کی برادری کی کثیر تعدار موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں