258

زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شان سے مناتی ہیں، پاکستان بہت سے چیلنجز میں گھرا ہوا ہے اسے مل کر نکالنا ہوگا ۔ ملک قدیر الطاف

لاوہ (نمائندہ بے نقاب )زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شان سے مناتی ہیں۔ اس موقع پر ہمارے حوصلے مذید بڑھ جاتے ہیں۔ اس پر مسرت موقع پر پاکستان کو دنیا کا سب سے عظیم ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک قدیر الطاف چیئرمین میونسپل کمیٹی لاوہ نے تحریک لبیک پاکستان کے تحت جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت سے چیلنجز میں گھرا ہوا ہے اسے مل کر نکالنا ہوگا ہم سب پاکستان کی خاطر ایک ہیں۔ لاوہ اور اس کے گردونواح میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائی گئی ۔ ملک حاجی لال خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی بنیاد کو مضبوط بناکر اسے اور مضبوط کریں گے پاکستان ہے تو ہماری پہچان ہے۔ تحریک لبیک لاوہ کے اشتیاق احمد زکی نے کہا کہ ہم سب پارٹیاں مل کر پاکستان کی آزادی منا رہی جو اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان ہم سب کی شان ہے۔ بد قسمتی سے تھانہ لاوہ ۔رورل ہیلتھ سنٹر اور شفا خانہ حیوانات میں ایک روپے کی جھنڈی بھی نہیں لگا ئی گئی جو کہ ان کی بے حسی کا منہ بولتا ثبت ہے۔ دندہ شاہ بلاول ۔ لیٹی،پچنند، ڈھرنال اور دیگر علاقوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں