243

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ اظہر حسین کروڑوں روپے کی کرپشن پر تھانہ انٹی کرپشن چکوال میں مقدمہ درج ہونے کے باوجودگرفتار نہ ہو سکا ، اڑھیتوں کی پریس کانفرنس

تلہ گنگ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ اظہر حسین کروڑوں روپے کی کرپشن پر تھانہ انٹی کرپشن چکوال میں مقدمہ درج ہونے کے باوجودگرفتار نہ ہو سکا ،دس سال سے زائد ایک ہی سیٹ پر تعینات با اثر سیکرٹری کیخلاف قانون کیوں خاموش ہے ۔

متعدد اڑھیتوں کی تلہ گنگ پریس کلب میں پریس کانفرنس ۔ریاض برادرز کے پروپرائیٹر حاجی ریاض علی ،ملک الطاف حسین ،مظہر علی اور سید تجمل حسین شاہ نے تلہ گنگ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2007ء میں مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ میں تعینات ہونے والے سیکرٹری اظہر حسین نے کرپشن کی انتہا ء کر دی ۔مارکیٹ آمدن کی مد میں حاصل ہونے رقوم سرکاری اکاؤنٹ کے بجائے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کراتا رہا ۔بعض بھاری رقوم بنک میں فکس کرا کر ماہانہ منافع حاصل کر تا رہا ۔اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ سبزی منڈی میں کئی پلاٹ اور دکانیں بغیر آکشن اور ٹینڈر وغیرہ کے فروخت کر دیں اور برائے نام رقوم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرائیں ۔اپنے اور اپنی بیگم کے نام پر پلاٹ ،کوٹھی اور لینڈ کروز رکھنے والا سرکاری ملازم اتنا با اثر ہے کہ دس سال سے زائد عرصہ ہو گیا ۔تلہ گنگ ہی میں تعینات ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ انٹی کرپشن میں سیکرٹری اظہر حسین کیخلاف ثبوت دیئے جنہوں نے انکوائری کے بعد مقدمہ تو درج کر لیا ۔لیکن تاحال نہ تو اظہر حسین کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی اس کو معطل کیا گیا ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اظہر حسین کو گرفتار کیا جائے بلکہ اُس کو بطور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی معطل کیا جائے تاکہ وہ تحقیقات پر اثر انداز نہ ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں