244

سیرت حضرت مسلم بن عقیل ؑ پر عمل کرکے آخرت اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے،علامہ سید اقبال حسین شاہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) سیرت حضرت مسلم بن عقیل ؑ پر عمل کرکے آخرت اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کااظہارپاکستان کے نامور علامہ سید اقبال حسین شاہ بجاڑ نے موضع نکہ کہوٹ میں حسینی امام بارگاہ میں سالانہ مجلس عزا شہادت سفیر امام حسین ؑ حضرت مسلم بن عقیل ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ہم مجلس میں آتے ہیں تو کچھ علم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں -علم کے ساتھ ساتھ عمل سے ثابت کرنا ہو گاکہ ہم نے علماء کرام سے کچھ اچھاسیکھاہے -جنازے ہم روز اپنے عزیزوں اور دوستوں کے اٹھاتے ہیں قبرستان میں رہنے تک ہمیں آخرت یاد آتی ہے اور ہم اپنے آپ سے وعدے کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم اپنی بقایا زندگی میں کوئی برا کام نہیں کریں گے اور عارضی زندگی کو بہتر کریں گے لیکن جیسے ہی قبرستان سے باہر آتے ہیں ہمیں آخرت کی فکر ختم ہو جاتی ہے -ہمیں اپنے چھوٹے فقہی اختلافات کو بھلا کر تقسیم کو ختم کرنا ہو گا اور بھائی چارہ کو فروغ دینا ہو گا تمام مسلمانوں کو سیرت محمد مصطفیﷺ پر ایمان کی گہرائیوں سے عمل کرنا ہو گا-جس طر ح کربلا کے شہیدوں نے عملی طور پرکیا اور اپنے آپ کو حق کا ساتھ دے کر ہمیشہ کے لیے سرخرو کر لیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں