293

حلقہ این اے 65چکوال دو پر ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 14اکتوبر کو ہو گی،چوہدری شجاعت حسین کی نامزدگی پر پی ٹی آئی اور سردا رغلام عباس کے اندر بھی شدید تحفظات موجود ہیں ۔

چکوال ( نمائندہ بے نقاب)حلقہ این اے 65چکوال دو پر ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ، اس نشست پر پولنگ 14اکتوبر کو ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی 28سے 30اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے ، یہ نشست چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کی طر ف سے خالی کی گئی ہے جنہوں نے اپنی صوبائی نشست برقرار رکھتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے مسلم لیگ ق نے

اس نشست پر چوہدری شجاعت حسین کو نامزد کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی ہائی کمان نے بھی اس حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کو گرین سگنل دے دیا ہے اس نشست کے دوسرے اہم کھلاڑی سردار غلام عباس ہیں جو اس وقت فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی واپسی 28اگست سے قبل ہونے کا امکان ہے ، مسلم لیگ ن نے ابھی تک اپنے کسی امیدوار کو حتمی شکل نہیں دی ہے متحدہ اپوزیشن بھی اعلیٰ سطح پر تقسیم ہو چکی ہے پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے الیکشن میں ووٹ نہیں دیا جس کا مطلب ہے کہ اس نشست پر پیپلزپارٹی اپنا امیدوار ضرور کھڑا کھڑے کی ، 25جولائی کے الیکشن میں اس نشست سے پیپلزپارٹی کے ملک ہاشم ڈھرنال نے 3ہزار8سو ووٹ حاصل کیے تھے البتہ اسی نشست پر تحریک لبیک پاکستان کے میجر (ر) محمد یعقوب نے 23ہزار سے زائد ووٹ لے کر مسلم لیگ ن کی شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا ، چوہدری پرویز الٰہی نے اس نشست پر 1لاکھ 55ہزار ریکارڈ ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مد د مقابل مسلم لیگ ن کے سردار فیض ٹمن 1لاکھ 6ہزار ووٹ حاصل کر سکے تھے آزاد امیدوار سردار منصور ٹمن کے ساڑھے گیارہ ہزار ووٹ بھی 25جولائی کے انتخابی نتائج میں شامل تھے ، چوہدری شجاعت حسین کی نامزدگی پر پی ٹی آئی اور سردا رغلام عباس کے اندر بھی شدید تحفظات موجود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں