651

قیادت کے فقدان کا خلا پر کرنے کی کوشش کروں گا، حلقہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا میرا مشن ہے ۔ملک یاسر اعوان

تلہ گنگ (اشفاق احمد بڈھیال)قیادت کے فقدان کا خلا پر کرنے کی کوشش کروں گا ،حلقہNA 65میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کا الیکشن لڑنا علاقہ کی ترقی کے لئے نا گزیر ہے، حلقہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا میرا مشن ہے ۔

ملک یاسر اعوان دندہ شاہ بلاول ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک یاسر اعوان نے اپنی رہائش گاہ دندہ شاہ بلاول پر بے نقاب سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقل طور پر پاکستان منتقل ہو چکا ہوں اور عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوے علاقہ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، تا کہ میرے علاقہ کی پسماندگی دور ہو سکوں اور ہمارا علاقہ بھی عمران خان کی قیادت میں شروع ہونے والے ترقی کے نئے دور سے مستفید ہو سکیں، انہوں نے مزید کہا کے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جنرل الیکشن میں عمران خان کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے پورے جوش و خروش اور محنت سے الیکشن لڑا اور چوہدری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر کو بے مثال کامیابی سے ہمکنار کروایااور اب حلقہ کے ٹکٹ کی حقدار پاکستان تحریک انصاف ہے، اسی وجہ سے میں نے پاکستان تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ کی درخواست دے دی ہے، انہوں نے مزید کہا کے پاکستان تحریک انصاف کو ہر گلی محلے اور وارڈ سطح پر بہترین تنظیم سازی کے ذریعے حلقہ NA65 کو پاکستان تحریک انصاف کا نا قابل تسخیر قلعہ بنا دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں