219

واپڈا سٹی سب ڈویزن تلہ گنگ 2018کا الیکشن ملک ساجد گروپ نے بھاری اکثریت سے جیت لیا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)واپڈا سٹی سب ڈویزن تلہ گنگ 2018کا الیکشن ملک ساجد گروپ نے بھاری اکثریت سے جیت لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واپڈا سٹی سب ڈویزن میں الیکشن کا انقعاد کیا گیا جس میں ملک ساجد گروپ اور ضیاء شاہ گروپ میں مقابلہ ہوا جس کو ملک ساجد گروپ نے بھاری اکثریت سے

جیت لیا ملک ساجد گروپ کے کامیاب ہونے والے ارکان میں چئیرمین ملک عزیر حنیف وائس چئیرمین حاجی تاج مروت جنرسیکٹری حاجی کوثر اکوال جوائنٹ سیکٹری ملک افتخار بھگٹال اور سرپرست اعلی ملک شوکت نواز جھابری عرف ماما منتخب ہوگئے ملک ساجد گروپ کے جتینے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جیتنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین عزیر حنیف اور وائس چئیرمین حاجی تاج مروت نے کہا کہ ہم اپنے تمام گروپ اور سرپرست اعلی ملک شوکت نواز جھابری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی دن رات محنت سے گروپ کو کامیابی ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں