250

موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ گرفتار، 15چوری شدہ موٹر سائیکلز بھی برآمد کر لیے گئے۔ڈی پی او عادل میمن

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ڈی پی او عادل میمن نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے 15چوری شدہ موٹر سائیکلز بھی برآمدکر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ جس نے تلہ گنگ تحصیل اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کرنا اپنا محبوب مشغلہ بنارکھا تھا اور جن کو گرفتار کرنا ایک چیلنج سے کم نہ تھا۔ ملزمان محمد نوید اور احمد نواز ساکن لاوہ گرفتار اور 15 موٹر سائیکل برآمدکیے گئے ہیں۔عادل میمن ڈی پی او چکوال نے زاہد اقبال ASI جو کہ ایک نہائت محنتی فرض شناس اور دیانتدار پولیس آفیسر ہیں نے نہایت اور جانفشانی سے ان ملزمان کو گرفتار کیا ۔ عادل میمن ڈی پی او چکوال نے زاہد اقبال اے ایس آئی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور 20000روپے انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں