318

دوسرا ینگ جنریشن کرکٹ ٹورنامنٹ،بڈھیال الیون نے جیت لیا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)دوسرا ینگ جنریشن کرکٹ ٹورنامنٹ،بڈھیال الیون نے جیت لیا ،تفصیلات کے مطابق دوسرا ینگ جنریشن کرکٹ ٹورنامنٹ بڈھیال میں منعقد ہو ا ،جس میں علاقہ بھر کی

مایہ ناز ٹیموں نے حصہ لیا ،میچ کے فائنل میں بڈھیال کی ٹیم نے پچنند کی ٹیم کو ہرا کر دوسرا ینگ جنریشن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،پانچ اوور پر مشتمل فائنل میچ میں پچنند کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 42 رنز سکور کئے ،جس کے جواب میں بڈھیال کی ٹیم نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ٹارگٹ چوتھے اوور میں مکمل کر لیا. فائنل میچ کے مہمان خصوصی عمرحبیب، حکیم نثار،انجینئر لطیف اعوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے.آخر میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیں ، کھیلوں کے انعقاد کا مقصدملازمیں ن کو تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں