317

نور پور ٹمن کے ایک ہونہار طالب علم ڈاکٹر ابرار احمد نے حال ہی میں چائینہ ریسرچ یونیورسٹی ”سن یاٹ سن” سے میڈیسن کے شعبہ میں PHD کی ڈگری مکمل کر لی

تلہ گنگ ( نمائندہ بے نقاب)نور پور ٹمن کے ایک ہونہار طالب علم ڈاکٹر ابرار احمد نے حال ہی میں چائینہ ریسرچ یونیورسٹی ”سن یاٹ سن” سے میڈیسن کے شعبہ میں PHD کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ اپنی ریسرچ کے دوران انہوں نے کئی نئے کیمیکلز دریافت کیے جو کہ ”کینسر” کے خلیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ابرار احمد نے اپنی PHD ڈگری کی تکمیل کے دورانیہ میں نو انٹرنیشنل ریسرچ پیپرز شائع کئے جن کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ ڈاکٹر ابرار احمد معروف سینئر ہیڈماسٹر (ر) ملک احمد دین کے فرزند ہیں۔ احمد دین صاحب مشہور و معروف سائنس ٹیچر تھے اور سروس کے اختتام تک سائنس مضامین کی تجرباتی اور مشاہداتی طرز پر تدریس کرتے رہے۔ان کے متعدد نامور طلب علموں نے مختف شعبوں میں کارکردگی دکھا کر ان کا نام روشن کیا۔ اس سے قبل ملک احمد دین صاحب کی صاحبزادی ڈاکٹر عشرت جبین نے ”ویانہ اسٹریا یونیورسٹی سے میڈیسن کے شعبہ میں اعزاز کے ساتھ PHD کی ڈگری حاصل کی تھی۔ جن کی ریسرچ کینسر، مرگی اور زیابیطس کی ادویات کی دریافت پر ہیاور انہیں اس کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ڈاکٹر ابرار احمد نے اپنی PHD کی ڈگری کے حصول پر اپنے تمام اساتذہ کی محنت کو سراہا اور اس بات کو فخریہ انداز میں کہا کہ میں نے دیہاتی سکولوں میں تعلیم حاصل کی جہاں کم سہولیات میسر تھیں اور میٹرک میں اپنے والد صاحب کے پاس سائنس مضامیں پڑھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں