234

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کا بی ایچ یو گوہل، گورنمنٹ ہائی سکول گوہل، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوہل کا دورہ، ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر کی کارکرگی پر اظہار اطمینان، دیگر عملہ کو ڈیوٹی کی پابندی کی ہدایت

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک)اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کا بی ایچ یو گوہل، گورنمنٹ ہائی سکول گوہل، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوہل کا دورہ، ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر کی کارکرگی پر اظہار اطمینان، دیگر عملہ کو ڈیوٹی کی پابندی کی ہدایت، مزید جدید ادویات فراہم کرنے کی یقین دہانی، گرلزپرائمری سکول کی بلڈنگ کو خطرناک قرار دے دیا۔عوامی مسائل نہایت خندہ پیشانی سے سنے،پٹرول،ڈیزل ایجنسیوں کا معائینہ کیا، اہلیان گوہل کا اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کو گوہل کا دورہ کرنے پر زبردست خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر نے تحصیل لاوہ کے نواحی گاؤں گوہل کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے بی ایچ یو گوہل جس کی ویرانی کے چرچے زبان زد عام تھے کاوزٹ کیا بی ایچ یو گوہل میں نئے تعینات ہونیوالے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومروکی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ باقی عملہ کو بھی ڈیوٹی کا پابند بناکرخدمت خلق کیلئے تاکید کی جائے جبکہ مقامی لوگوں کی طرف سے بی ایچ یو گوہل میں تعینات سینٹری آفیسر ثاقب کی من مانیوں کی شکایت پر ان کی انکوائری لگادی بعد ازاں30 سال قبل بننے گورنمنٹ ہائی سکول گوہل کا معائینہ کیا جہاں انہوں نے بلڈنگ اور سکول سٹاف کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔بعد ازاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا معائینہ کیا جہاں بلڈنگ انتہائی خطرناک حالت میں پائی۔اہلیان گوہل نے بتایا کہ این آر ایس پی اور مقامی لوگوں کی اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ سے ایک کمرہ مرمت کرکے نیا چھت ڈالا ہے جبکہ دیگر دو کمرے اور برآمدہ انتہائی خطرناک پوزیشن میں کھڑے ہیں اور بارش کے دنوں میں طالبات کو چھٹی دی جا تی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد نذیر نے یقین دہانی کروائی کہ متعلقہ محکمہ کو ہدایت کرکے بلڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنرلاوہ نے مقامی دو سے تین درجن افراد کے ہمراہ ہر ادارہ کا وزٹ کیا اور متعلقہ ملازمین کے سامنے مقامی لوگوں سے ان کی کارکردگی پوچھی۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد نذیر نے لاوہ تا گوہل روڈ پر زیر تعمیر چرڑی پل کا بھی معائینہ کیا۔اہلیان گوہل نے جھلی موڑ پر اپنے مہمان کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں دو درجن موٹر سائیکل اور کچھ گاڑیوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں اے سی میاں محمد نذیر کو گوہل تک لے جایا گیا اہلیان گوہل کی بے پناہ محبت پر جناب میاں محمد نذیر نے مقامی لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ملک آصف کی قیادت میں گوہل کے ایک وفد نے چند ہفتے قبل تحصیل کمپلیکس لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنرمیاں محمد نذیر کو گوہل کے دورہ کی دعوت دی تھی۔واضح رہے کہ 1980 کے بعداسسٹنٹ کمشنر میاں محمد نذیر واحد انتظامی آفیسر ہیں جنہوں نے گوہل کا دورہ کیا۔1980 میں ڈی سی اٹک نے گوہل کا دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں