299

پارٹی پالیسی کے تحت حلقہ این اے 65سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ، تحریک انصاف کی علاقہ میں اپنی شناخت ہے وقتی طور پر ق لیگ سے اتحاد ہوا ہے۔ ملک یاسر آف دندہ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک یاسر آف دندہ نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کے تحت حلقہ این اے 65سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں ۔تلہ گنگ میڈیاہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی علاقہ میں اپنی شناخت ہے وقتی طور پر ق لیگ

سے اتحاد ہوا ہے ۔ہماری سیاست مختلف ہے ۔اُن کی سیاست کا انداز مختلف ہے ۔افسوسناک بات تھی کہ ہمارا اُمیدوار مضبوط نہیں تھا ۔اگر مضبوط ہوتاتو پی ٹی آئی کا اپنا اُمیدوار ہوتا ۔لیکن اب چونکہ پارٹی نے ق لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہوا ہے ۔اس لئے اُن کے اُمیدواراب ہمارے اُمیدوار ہیں۔ہم چودھری شجاعت کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے ۔ملک یاسر دندہ نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں ۔ان شاء پی ٹی آئی بھر پور انداز میں حصہ لے گی ۔ہم پی ٹی آئی میں آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔جو بھی آنا چاہے وہ غیر مشروط آئے محنت کرے اور اپنی حیثیت منوائے ۔میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ پارٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔پارٹی اور پاکستان کے مفاد میں کینیڈا چھوڑ پر مستقل پاکستان سکونت اختیار کر لی ہے ۔بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو بھی کہوں گا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں اُن کی ضرورت ہے تو وہ ضرور پاکستان آئیں ان شاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت اُنہیں مایوس نہیں کریگی ۔قادیانیوں سمیت دیگر تمام اقلیتوں کو پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق حاصل ہیں ۔اگر اس تناظر میں کسی اقلیت کو کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے ۔تو اس میں کوئی ہرج نہیں ہے ۔پریس کانفرنس میں ملک باسر دندہ ،عمران کریم ملک ،ملک عرفان ایڈووکیٹ و دیگر کارکن بھی موجودتھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں