367

ملک کی ستر سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ فوج اور سیاسی قیادت نہ صرف ایک صفحے پر ہیں بلکہ ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور دفاع کیلئے متفق اور متحد ہیں۔سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

چکوال(نمائندہ بے نقاب)رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ ملک کی ستر سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ فوج اور سیاسی قیادت نہ صرف ایک صفحے پر ہیں بلکہ ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور دفاع کیلئے متفق اور متحد ہیں اور انشاء اللہ جس تبدیلی کا خواب چیئرمین عمران خان نے دیکھا ہے کہ اس خواب کی تعبیر کا وقت آنے والا ہے لہذا پوری قوم عمران خان کو تھوڑا وقت دیں، وہ پنشنرز

ایسوسی ایشن آف پاکستان اور چکوال پریس کلب کے زیر اہتمام ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے تحت شہدائے چکوال کنونشن میں صدارتی خطاب کررہے تھے، تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر(ر) نجب علی خان تھے۔ کنونشن سے جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں پیر عبدالشکور نقشبندی، ، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود اور بریگیڈئیر نجب علی خان شامل تھے، ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرحمن نے ڈی پی او چکوال عادل میمن کی نمائندگی کی۔ خطبہ استقبالیہ پنشنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کیپٹن مقبول حسین نے پیش کیا۔ زوالفقار دلہہ نے کہا کہ میں اختیار پر یقین نہیں رکھتا، اختیار اللہ تعالی کی امانت ہے اور قرآن کا بھی حکم ہے کہ اختیار انسانوں کی بھلائی کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے بعد ازاں شہدائے چکوال اور شہدائے پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کا کیک بھی کاٹا گیا، شہدا کنونشن میں پولیس اور فوجی پنشنرزکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں