238

نواحی گاؤں چکڑالہ کے مسلم کمرشل بنک میں اے ٹی ایم کی تنصیب مکمل ،عوامی و سماجی حلقوں کا منیجر ملک ساجد اور دیگر کو خراج تحسین

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) نواحی گاؤں چکڑالہ کے مسلم کمرشل بنک میں اے ٹی ایم کی تنصیب مکمل ،عوامی و سماجی حلقوں کا منیجر ملک ساجد اور دیگر کو خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق چکڑالہ کی کم و بیش ایک لاکھ کی آبادی میں واقع مسلم کمرشل بنک چکڑالہ جہاں اے ٹی ایم کی سہولت میسر نہ تھی اور اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔علاقہ سے زیادہ تر لوگ پاک فورسز،پرائیوٹ ملازمتیں اور بڑے شہروں میں ذاتی کاروبار کررہے ہیں انہیں اور ان کی فیملیز کو اس سلسلہ میں شدید پریشانی و کوفت کا سامنا تھا۔لوگ اپنی تنخواہوں کے حصول کیلئے دور دراز کے بنکوں کے دھکے کھانے پر مجبور تھے۔ملک ساجدمنیجر ایم سی بی،ملک اشفاق علوی سمیت دیگر لوگوں کی کوششوں سے ایم سی بی چکڑالہ میں اے ٹی ایم کی تنصیب کردی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے۔عوامی و سماجی اور کاروباری حلقوں نے اے ٹی ایم کی تنصیب کیلئے تگ و دوہ کرنے پر ملک ساجد محمود اور ملک اشفاق علوی سمیت دیگر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں