234

تین دن بعد ضلع چکوال میں پٹرولیم منصوعات نایاب ،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلعی چکوال کا ہنگامی اجلاس

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ سٹی تھانہ میں تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ زراعت بلوچ کے لیے کڑا امتحان-پٹرولیم ایسوسی ایشن کی ہڑتال میں صرف تین دن باقی اس کے بعد ضلع چکوال میں تیل نایاب ہو گا- حکومت کو لاکھوں روپے ٹیکس دینے والے تاجر ضلع چکوال میں عدم تحفظ کا شکار ہو گے-

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلعی چکوال کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدرپٹرولیم ایسو سی ایشن سید شبہاز شاہ ہمدا نی اور نائب ضلعی صدر و تحصیل صدر حاجی سعید احمدمنعقد ہوا- السید فلنگ اسٹیشن پر ہونے والے اجلاس میں ٓئی جی پنجاب محمد طاہر،آر پی اواور ڈی پی او چکوال سے مطالبہ کیا گیا کہ ایک ہفتہ کے اند راگر شیل النور پٹرولیم کے مالک عون سلیم کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار نہ کیے گئے ا اور لوٹی ہوئی رقم برآمد نہ کرائی گئی توضلع چکوال کے تمام پٹرول پمپ ہڑتال پر چلے جائیں گے- شیل النور پٹرولیم کے مالک عون سلیم تاجر کو دن دیہاڑے اسلحہ کے زورپر شہر کے وسط اور معروف ائیرمارشل نور خان چوک پر لوٹ لیا گیا – دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان تئیس لاکھ سات ہزار دو سو روپے لوٹ کر فرار ہو گئے-عوامی و سماجی حلقوں نے امن وامان کی ناقص صورتحال پر مقامی انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اہلیان تلہ گنگ خوف میں مبتلا ہیں گزشتہ ہفتوں میں جرائم میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے-شہر تلہ گنگ میں اتنی بڑی وارداتیں آج تک نہیں ہوئی ہیں-اور دن بروز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں