280

اب جعلی ڈگریوں اور نقل مار کے پی ایچ ڈی کرنے کا زمانہ گیا اب سب کچھ اصول و ضوابط اور میرٹ پر ہو گا،راجہ یاسر سرفراز

چکوال( نمائندہ بے نقاب)اب جعلی ڈگریوں اور نقل مار کے پی ایچ ڈی کرنے کا زمانہ گیا اب سب کچھ اصول و ضوابط اور میرٹ پر ہو گا،کریں تو بے پناہ کام ہے نہ کریں تو کچھ بھی نہیں،بیوروکریسی کو فارمیلیٹیز پوری کرنے کی بجائے عملی کام کرنا ہو گا،مجھے سمجھانے والے افسران بہتر ہے کہ خود اپنے آپ کو سمجھا لیں میں امریکہ کی یونیورسٹیز سے بڑھنے اور پڑھانیکا کام سیکھ کر آیا ہوں،تعلیم کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہم نے کوالٹی

ایجوکیشن فراہم کرنی ہے اب گوگل اور دوسرے سرچ انجنز سے مقالے ڈھونڈ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری کسی کو نہیں ملے گی باقاعدہ ریسرچ کرنا ہو گی البتہ ریسرچ کا ماحول ہم فراہم کریں گے،چکوال کو سیاحتی ضلع قرار دلوانا اور یہاں ایک بہترین یونیورسٹی کا قیام میرا مشن ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن وسیر و سیاحت راجہ یاسر سرفراز نے ضلع بھر کے صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم الوجود کی ایگزیکٹو باڈی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ الوجود کے صدر شفیق ملک نے تنظیم کی طرف سے راجہ یاسر کو وزارت سنبھالنے پر مبارکبا د پیش کی، اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ سابقہ پنجاب حکومت نے بیس ارب روپے لیپ ٹاپ پر ضائع کر دیے ان سے پانچ بہترین یونیورسٹیز بن سکتی تھیں کمپوٹر کے لیے اسکول کی آئی ٹی لیب کو بہتر کیا جانا چاہیے نہ کہ چند لوگوں میں بندر بانٹ کی جائے،انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں تین مضامین کے بی ایس ڈگری پروگرام سیکنڈ شفٹ میں شروع کرنے کیلئے NOCجاری کردیاہے،جس کے تحت سائنس سبجیکٹ شام میں بھی پڑھائے جا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد چکوال کے عوام کو بیترین یونیورسٹی کا تحفہ دیں گے ،راجہ یاسر نے کہا کہ کئی ملکوں کی معیشت سیاحت پر چل رہی ہے قدرت نے پاکستان اور خصوصاً کو بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے ہم کلر کہا ر اور موٹر وے کے ایریاز کو بہترین اور پرسکون تفریحی مقامات میں تبدیل کریں گے،عمران خان نے جس تبدیلی کا خواب دیکھا تھا وہ ملک کو مکمل اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے ،ہم اپنی قوم کے ساتھ ملک کر دن رات ایک کر کے اس خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں