409

ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹرز کرائے بدستور رکھنے پر بضد، لڑائی جھگڑے معمول بن گئے،ہ ادارے خاموش، عوام سر راہ لٹنے لگے

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹرز کرائے بدستور رکھنے پر بضد، لڑائی جھگڑے معمول بن گئے، متعلقہ ادارے خاموش، عوام سر راہ لٹنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی ہے بلکہ ڈیزل کی قیمتوں میں یکمشت چھے روپے کی معقول کمی ہوئی ہے لیکن تلہ گنگ میانوالی روڈ اور دندہ تا لاوہ، دندہ تا بن حافظ جی بن حافظ جی تا چکڑالہ اور میانوالی چلنے والی گاڑیوں مالکان نے ابھی تک کرائے میں کمی نہیں کی۔عملہ اور سواریوں میں اس امر پر روزانہ کی بنیاد پرجھگڑے معمول بن چکے ہیں لہٰذا اس سلسلہ میں متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس پر عوامی حلقے سراپا احتجاج ہیں ۔عوامی حلقوں نے آرٹی اے سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کو نئے کرایہ نام کا پابند بنایا جائے اور عوام کو ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے مطابق بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں