198

سول سوسائٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کا حتجاجی مظاہرہ،زینب کے قاتل کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے۔ مظاہرین

تلہ گنگ (بے نقاب) تلہ گنگ میں سول سوسائٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کا حتجاجی مظاہرہ زینب کے قاتل کو گرفتار کرکے فوری طور پر سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میں ٹریفک چوک سے الکرم چوک تک ننھی پری زینب کے ساتھ ہونے والی بربریت کے خلاف سول سوسائٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے حتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صابر ایوب ،چوہدر ی عبدالجبار ،حارث چوہدری ،حافظ شیر خان،ملک شوکت ایڈووکیٹ ،حافظ عمر حبیب ،فاروق اعوان،سمیت دیگر مقررین نے کہا اس دلخراش اور افسوسناک واقعہ پر سارا ملک سراپا احتجاج ہے۔زینب کے قتل پر پورا ملک سوگوار ہے۔ عوام گھٹن، خوف اور دہشت کی فضا میں رہ رہے ہیں۔اس موقع پر مظاہرین نے سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا اس سانحہ میں ملوث قاتل کو نشانہ عبرت بنایا جائے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے۔ مولانا صابر ایوب ،چوہدر ی عبدالجبار اوردیگر مقررین نے کہا ذمہ داران کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ سانحہ قصور افسوسناک اورقابل مذمت ہے،بے گناہ زینب کے لزرہ خیز قتل میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔معصوم بچیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کوعبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے انسانیت سوز جرائم کرنے کی جرات نہ ہوسکے۔اسلام اپنے پیروکاروں کو خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کادرس دیتاہے۔ قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے۔ ننھی بچی زینب کے قتل پر پوری قوم افسردہ ہے۔اس گھناوَنے فعل کا مرتکب درندہ سخت سے سخت سزا کا مستحق ہے۔احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں