337

بلاشبہ کلثوم نواز ایک با ہمت باوقار اور بہادر خاتون تھیں،اللّہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے. احمد نواز جھابری

تلہ گنگ (نما ئندہ بے نقاب)سیاسی و سماجی شخصیت ملک احمد نواز جھابری نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ

بلاشبہ کلثوم نواز ایک با ہمت باوقار اور بہادر خاتون تھیں ایک ایسی مشرقی عورت جب اسکے شوہر کو بڑے بڑے سیاست دان چھوڑ گۓ تو اس عظیم خاتون نے آمریت کے سامنے ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا اور اپنے شوہر کی رہائی کے لیے سڑکوں پر نکلی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ کلثوم نواز صاحبہ میں ایک اور خوبی یہ بھی تھی کہ سیاسی مخالفین کے بارے میں کبھی غلط زبان استمال نہیں کی۔اللّہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں