374

حلقہ این اے65 کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل، اگلے مرحلے میں کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)حلقہ این اے65 کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اب اگلے مرحلے میں کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی ، کیونکہ کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوئے لہٰذا، انتخابی مہم میں تیزی اب دس محرم یعنی21ستمبر کے بعد ہی ہوگی۔ مقابلہ مسلم لیگ ق کے

چوہدری شجاعت حسین جنہیں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے ان کامسلم لیگ ن کے سردار فیض ٹمن کیساتھ ہے، تیسرے قابل ذکر امیدوار تحریک لبیک یارسول اللہ کے میجر یعقوب سیفی ہیں۔ متحدہ مجلس عمل اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا لہٰذا عمومی خیال ہے کہ یہ دونوں جماعتیں فیض ٹمن کی حمایت کریں گی۔ اُدھر سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن جنہوں نے 25جولائی کے عام انتخابات میں اسی نشست پر گیارہ ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے وہ بھی سردار فیض ٹمن کی حمایت پر تیار نظر آتے ہیں یون فیض ٹمن کو ابھی تک اپنے حریف پر نفسیاتی برتری حاصل ہے کہ انہیں اپوزیشن جماعتون اور منصور ٹمن گروپ کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ بہرحال ابھی تک انتخابی مہم نہ ہونے کے برابر ہے اور ابھی تک انفرادی طور پر رابطے اور جوڑ توڑ جاری ہے، بہرحال انتخابی مہم میں تیزی اب دس محرم کے بعد ہی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں