407

صوبائی وزیر سیاحت راجہ یاسر سرفراز نے کلرکہار جھیل کا دورہ،مری کے بعد کلرکہار کو پنجاب کا دوسرا بڑا تفریح مقام بنانے کیلئے پر جوش

چکوال(نمائندہ بے نقاب)صوبائی وزیر سیاحت راجہ یاسر سرفراز نے کلرکہار جھیل کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے ، کلرکہار جھیل کے

بارے میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلرکہار کے چاروں طرف قبضہ گروپ نے سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کر رکھے ہیں معاملات عدالتوں میں بھی زیر سماعت ہیں ، راجہ یاسر سرفراز نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ مری کے بعد کلرکہار کو پنجاب کا دوسرا بڑا تفریح مقام بنانے کیلئے پر جوش ہیں اور اس کیلئے مجھے کلرکہار میں جھیل کے اردگرد اراضی کے مالکان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور ان سے تعاون حاصل کیا جائے گا ، راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ کلر کہار جھیل اپنی اصلی حالت میں واپس آگئی تو پھر یہاں پر ہر سال کروڑوں اربوں روپے کا کاروبار ہو گا جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے ، راجہ یاسر سرفراز نے جھیل کا خود معائنہ کیا جس کی حالت قابل رحم ہو چکی ہے اور مناسب توجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ قدرتی جھیل ختم ہو تی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں