526

میانوالی تلہ گنگ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ باپ جان بحق بیٹاشدید زخمی راولپنڈی ریفر،عوام کا پولیس اور ریسکیو 1122 کے خلاف احتجاج

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)میانوالی تلہ گنگ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ باپ جان بحق بیٹاشدید زخمی راولپنڈی ریفر ،تفصیلات کے مطابق میانوالی تلہ گنگ روڈ پرموٹر سائیکل پر سوار محمدظفر اور اس کا بیٹا عنصر اقبال جارہے تھے کہ نالہ گبھیر پل کے قریب ٹریلر
کی زد میں آگئے۔ ٹریفک کا المناک حادثہ اس قدر شدیدتھا کہ ایک گھنٹہ تک زخمی روڈ پر تڑپتے رہے مگر انسانیت اتنی بے حسی ہو چکی ہے کہ کسی نے ان کی مدد نہیں کی ، پولیس تھانہ لاوہ اور ریسکیو1122 کی بے حس سروس کو اطلاع دی بدقسمی عوام کی کہ پو لیس ایک کلومیٹرکے فاصلے پر موجود تھی پھر بھی روائتی سستی آدھا گھنٹہ اور ریسکیو 1122 نے 5 کلو میٹر کا فاصلہ 55 منٹ میں طے کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچی بروقت پہنچ کر قیمتی انسانی جان بچائی جاسکتی تھی پولیس آتے ہی ٹریلر کے ساتھ مک مکا کے چکر میں پڑ گئی۔ رات گئے پولیس کو راضی کر کے ٹریلر فارغ کر دیا گیا عوام کا پولیس اور ریسکیو 1122 کے خلاف احتجاج حکومت سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں