366

ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اسی مشن پر کاربد رہیں گے،حالیہ انتخابات میں عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔حاجی عمر حبیب

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اسی مشن پر کاربد رہیں گے،ہم نے ہر بینادی انسانی سہولت ہر گھر تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے،حالیہ انتخابات میں عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے،علاقہ بھر میں سوئی گیس کی فراہمی اور بجلی کی فراہمی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر رکھا ہے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی

وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کے دست راست اور مسلم لیگ ق کے راہنما حاجی عمر حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،حاجی عمر حبیب نے کہا کہ ہم صوبائی کی ہدایات پر اختیارات کو خدمت کے لیے بلاتفریق استعمال کر رہے ہیں ،عوامی خدمت ہمارا مشن ہے ،عمران خان کی حکومت نے مسلم لیگ ق پر اور عوام نے ووٹ دے کر ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،ہمارے دروازے ہر شخص چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو کے لیے کھلے ہیں ،اس سے قبل بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کیا اور آئندہ بھی ہم اس مقصد کے لیے کوئی ہمہ تن تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت علاقے کے لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ سوئی گیس کی عدم فراہمی اور انہیں بجلی کی لو وولٹیج جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،متعدد علاقوں میں نئے سروے کروائے گئے ہیں اور جن علاقوں میں سابقہ دور میں سروے ہوئے تھے وہاں پر بنیادی انسانی سہولتوں کی فراہمی شروع کر دی ہے،حاجی عمر حبیب نے کہا کہ کے لیے صحت و صفائی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ سے ہر وقت رابطے میں ہیں اور لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں،لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے ہم سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں