394

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کٹاس راج ،پولیس کی طرف سے پروٹوکول کے لیے ٹریفک روکنے پر ڈی پی او چکوال کی سرزنش

چکوال(نمائندہ بے نقاب)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کٹاس راج ،پولیس کی طرف سے پروٹوکول کے لیے ٹریفک روکنے پر ڈی پی او چکوال کی سرزنش کی ،چیف جسٹس ثاقب نثار جب کٹاس راج پہنچے تو پولیس نے کٹاس راج آنے والی ٹریفک کو روک رکھا تھا

جبکہ میڈیا کے نمائندوں سے بھی بدتمیزی کر رہی تھی۔ چیف جسٹس کی توجہ اس جانب دلائی تو چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن سے پوچھا کہ ٹریفک روک کر عوام کو کیوں سزا دے رکھی ہے۔ کس نے تمہیں اختیار دیا ہے فوراً راستہ کھول دو جس پر پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے فوری طور پر راستہ کھول دیا۔چیف جسٹس عوام میں گھل مل گئے ،قبل ازیں چیف جسٹس نے بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری اور کٹاس راج جھیل کا بھی معائنہ کیا اورعوام کے مسائل سنے۔جسٹس ثاقب نثار نے ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی صاحب آپ سو رہے ہیں چکوال کو تباہ کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں چیف جسٹس کو بتایاگیا کہ کٹاس ہندوؤں کا سب سے مقدس مقام ہے۔ سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کے بعد نہ صرف کٹاس راج کا پانی خشک ہو گیا بلکہ زیر زمین پانی کم ہو جانے کی وجہ سے پورے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پانی کی پوزیشن اس وقت سونے جیسی ہو گئی ہے۔ ہندو اس ملک کے شہری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں