418

مقامی ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ اور ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر کے خلاف کاروائی کا آغازکر دیا گیاہے، ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پیڈا ایکٹ کے تحت کروائی کی منظوری دے دی ہے

چکوال ( نمائندہ بے نقاب )مقامی ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ اور ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر کے خلاف کاروائی کا آغازکر دیا گیاہے۔چکوال میں تعینات ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پیڈا ایکٹ کے تحت کروائی کی منظوری دے دی ہے۔مذکورہ ڈپٹی کمشنر پر الزام ہے کہ انہیں نے مقامی ایم این اے کے خلاف سپریم کورٹ،الیکشن کمیشن اور

چیف سیکرٹری کو براہ راست خطوط لکھے۔حکومت کا خیال ہے کہ انہیں شکایت کی صورت میں کمشنر سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔اس خط میں ڈی سی چکوال نے ایم این ا ے ذولفقار خان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سرکاری امور میں سیاسی مداخلت اور محکمہ مال کے سترہ ملازمین کے تبادلے کروانے پر اثر انداز ہونے کے مرتکب ہوئے ہیں۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر کو جوخط ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے خلاف سیاسی مداخلت کرنے کا خط لکھا تھا وہ سپیکر قومی اسمبلی کو کاروائی کیلئے بھیج دیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار ذوالفقار علی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پر بھرتیوں کیلئے دباؤ ڈالنے کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ڈی سی چکوال نے ایم این اے کی جانب سے بھرتیوں کیلئے دباؤ ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو خطوط لکھے تھے الیکشن کمیشن کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو معاملے کی انکوائری اور مذکورہ ایم این اے کے خلاف کاروائی کی سفارش کی جائے گی واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی ایم این کے خلاف خط لکھا تھاجس میں ڈی سی چکوال نے پی ٹی آئی ایم این اے پر سیاسی مداخلت کا الزام لگایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں