343

ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جھاٹلہ روڈ پر واقع ڈیم کی پُلی کی حفاظتی دیواریں اب تک نہ بنائی، ایک سائیڈ کی دیوار کو بناکر چھوڑ دیا گیا ہے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جھاٹلہ روڈ پر واقع ڈیم کی پُلی کی حفاظتی دیواریں اب تک نہ بنائی جاسکیں روڈ کے سائیڈوں کی مٹی بارش کے پانی کے ساتھ بہہ کر پُلی کے اوپر آجانے سے کیچڑ میں تبدیل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعد ازاں رات کے اوقات میں بارش کے

دنوں میں حادثات کا سبب بن جاتی ہے اہل علاقہ اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا اعلی حکام سے پلی کی حفاظتی دیواریں بنانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھوہامحرم خان تا جھاٹلہ روڈ اپر واقع ڈیم کی پلی کی حفاظتی دیواریں ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کی وجہ سے اب تک نہ بنائی جاسکیں جسکی ایک سائیڈ کی دیوار کو بناکر چھوڑ دیا گیا ہے بارش کے دنوں میں بارش کے پانی ساتھ مٹی پلی کے اوپر آجانے سے کیچڑ میں تبدیل ہوجاتی ہے جس سے اکثر حادثات پیش آتے ہیں کیچیڑ کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپوٹرز حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے اکثراوقات بارش کے دنوں میں رات کے اوقات میں کیچڑ کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں ٹرانسپوٹرز حضرات اور اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں