268

امیر خان ٹمن کےبجائے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کا کارکن ہوناچاہیے،اعلی قیادت کو پارٹی ورکرز کو ترجیح دینی چاہیے ۔ملک یاسر اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ سے ملک امیر خان ٹمن کےبجائے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کا کارکن ہوناچاہیے تھا۔ اس سے تلہ گنگ میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مستحکم ہوتی ۔ اعلی قیادت کو تلہ گنگ میں پارٹی ورکرز کو ترجیح دینی چاہیے ۔ملک یاسر اعوان ۔

تفصیلات کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی ملک یاسر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلہ گنگ سے ملک امیر خان ٹمن سابق سیکرٹری ملک ممتاز ٹمن کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کرنے کے بجائے تلہ گنگ سے پی ٹی آئی کے لیے کام کرنے والے کاکن کو مشیر مقرر کیا جانا چاہیے تھا کیوں کہ ہر پارٹی اپنے کارکنان کو جو کہ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں کوترجیح دیتے ہیں اور مشیر وزیراعلیٰ پی ٹی آئی سے ہونے کی وجہ سے تلہ گنگ میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مستحکم ہوتی اور آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے میں بھرپور مدد ملتی اس لیے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو تلہ گنگ میں پارٹی ورکرز کو ترجیح دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں