341

لاوہ میں‌ مونگ پھلی کی فصل بیماری کا شکار، کسان شیدید مایوسی کا شکار


لاوہ(تحصیل رپورٹر) مونگ پھلی کی فصل بیماری کا شکار، کسان شیدید مایوسی کا شکار، حکومت پنجاب سے بیماری کے بچاؤ کے لئے ہنگامی تدابیر کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ جوکہ ایشیا ء کا ایک بڑا قصبہ ہے اور یہاں کے اکثر لوگوں کا انحصارکھیتی باڑی پر ہے۔یہاں کسانوں کو چند سالوں سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کبھی تیار فصلوں پر ژالہ باری تو کبھی فصلوں کو بیماری جس سے اہل علاقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔اب مونگ پھلی کی بہترین فصل پر بھی ایک بیماری نے حملہ کر دیا ہے جس سے کسانوں کی مونگ پھلی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہماری فصلوں کی حفاظت کیلئے ہنگامی احتیاطی تدابیر کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں