342

لاوہ میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھرمار، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود انتظامیہ خاموش، حادثات معمول بن گئے


لاوہ(تحصیل رپورٹر) لاوہ میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھرمار، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود انتظامیہ خاموش، حادثات معمول بن گئے۔عوام سرا پا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ہائکورٹ نے گزشتہ روز حکم صادر کیا تھا کہ کم عمر ڈرائیور وں پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے جبکہ لاوہ میں کم عمر موٹر سائیکل،رکشہ ڈرائیور وں سمیت گاڑیوں پر بھی کم عمر ڈرائیور سرعام گھوم رہے ہیں جوکہ آئے روز حادثات کی سب سے بڑی وجہ بن رہے ہیں جبکہ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مقامی انتظامیہ مکمل خاموش ہے جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں پر مکمل پابندی عملی طورپر لاگو کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں