354

تحصیل لاوہ میں محرم الحرام کی مجالس و جلوس کو فول پروف سیکورٹی دینے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں سید باقر حسین شاہ


لاوہ(تحصیل رپورٹر) تحصیل لاوہ میں محرم الحرام کی مجالس و جلوس کو فول پروف سیکورٹی دی جارہی ہے جس پر ممبر امن کمیٹی سید باقرحسین شاہ نے ایس ایچ او تھانہ لاوہ ملک شریف،ڈی ایس پی تلہ گنگ اور ڈی پی او چکوال عادل میمن کا شکریہ ادا کیااور انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں تمام مجالس و جلوسوں کو مکمل طورپر سیکورٹی فراہم کرنے پر ممبر امن کمیٹی سید باقر حسین شاہ نے تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور شیعہ برادری کی جانب انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں