346

طویل عرصہ اقتدار ہمارے پاس بھی رہا لیکن کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی،ملک سلیم اقبال

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سلیم اقبال نے کہا کہ طویل عرصہ اقتدار ہمارے پاس بھی رہا لیکن کبھی انتقامی کارروائی

نہیں کی لیکن مخالفین چھوٹے قد کے لوگ اقتدار میں آتے ہی انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں اور ایس ڈی او کنسٹرکشن ملک عرفان جیسے دیانتدار اور محنتی افسر کا تبادلہ کرا دیا گیا جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کہاں گیا انکی پارٹی کا میرٹ ، ابھی تو چند دن ہی گزرے ہیں اور انکی اصلیت سامنے آگئی ہے ، ایک دیانتدار اور مخلص آفیسر کا تبادلہ کرانا زیادتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں