340

ٹیچرز کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ،پنجاب ٹیچرز یونین ضلع چکوال کا ہنگامی اجلاس۔

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) ٹیچرز کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع چکوال کا ہنگامی اجلاس ہائی سکول نمبر ایک تلہ گنگ میں ہوا

۔جس کی صدارت ملک احمد شیر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین چکوال نے کی ۔اس اجلاس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں اساتذہ کے حقوق کے حوالے سے مختلف مسائل زیر بحث آئے ۔ جن میں سروس پروموشن ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی ،پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ،اور ایس ایس ٹی سے ہیڈ ماسٹر کا مسئلہ زیر غور آیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اساتذہ کے ان سروس پروموشن کیسسز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ،اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ چکوال کو بھیجوائے چھ ماہ ہو گئے ۔لیکن تاحال ان پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔جس پر سخت تشویش کا اظہار جبکہ اساتذہ کی ریشنلائزیشن،ایل این ڈی اور استحقاقی چھٹی کے مسائل بھی فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں