271

صحافی ضیاء اﷲ ملک کے خلاف من گھڑت اور انتقامی ایف آئی آردرج ہونے پر تلہ گنگ،لاوہ، چکوال کی صحافی برادری سرا پااحتجاج

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) نمل سے روزنامہ خبریں اسلام آباد کے صحافی ضیاء اﷲ ملک کے خلاف من گھڑت اور انتقامی ایف آئی آردرج ہونے پر تلہ گنگ،لاوہ، چکوال کی صحافی برادری سرا پااحتجاج۔مقامی سیاستدانوں کو بے نقاب کرنے پر سیاسی و انتقامی کاروائی میں پولیس ملوث،

تفصیلات کے مطابق روزنامہ خبریں اسلام آباد کے نڈر صحافی ضیاء اﷲ ملک کے خلاف تھانہ چکڑالہ میں من گھڑت ایف آئی آر درج ہونے پر پریس کلب لاوہ، پریس کلب تلہ گنگ کی صحافی برادری نے پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کاروائی سیاسی و انتقامی کاروائی ہے جس کی میر ٹ پر تفتیش ہونی چاہئے۔صحافی برادری نے مزید کہا کہ ضیاء اﷲ ملک ہمیشہ بے باکی کے ساتھ حق اور سچ عوام کے سامنے لایا ہے جبکہ ضیاء اﷲ ملک کے معاملے میں کچھ شرپسند عناصر نے شعبہ صحافت کو بدنام کرنے کیلئے مختلف گھٹیا حربے استعمال کئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ضیاء اﷲ ملک کو ضلع میانوالی کے مختلف محکموں اور افسران کی کرپشن و بددیانتی بے نقاب کرنے کی سزا دی جارہی ہے جوکہ غیر مناسب ہے۔پریس کلب لاوہ کے سینئر عہدیداران نے کہا کہ ہم اپنے صحافی بھائیوں کی بھرپور حمایت و ہمدردی جاری رکھیں گے اور ایک ایسی حکمت عملی طئے کریں گے کہ صحافیوں کو بے جا تنگ کرنے والے عناصر کو بھی گرفت میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں