322

**ضمنی انتخابات، ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردئیے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کےلئے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 36 حلقوں پر 14 اکتوبر اور 3 حلقوں پر

21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 12 حلقوں میں 55 لاکھ 75ہزار 497 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔اعداد وشمار کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے 27 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 46لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے 10 حلقوں میں 15لاکھ 80 ہزار639 ووٹرز حق رائےدہی استعمال کرسکیں گے۔بلوچستان اسمبلی کے 2 حلقوں میں 1 لاکھ 83 ہزار381 ووٹرز ہیں،سندھ اسمبلی کے 3 حلقوں میں 4لاکھ 83 ہزار 167ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔پنجاب اسمبلی کے 12حلقوں میں 23 لاکھ 96 ہزار 151 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 36 حلقوں میں 14 اکتوبر اور 3 حلقوں میں 21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوں گے۔فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر و باہر تعینات ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں