326

پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان نے کاروائیوں میں غیر قانونی سی این جی سیلنڈر برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان نے کاروائیوں میں غیر قانونی سی این جی سیلنڈر برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ اے ایس آئی فیصل ربانی نے دوران ناکہ ہائی ایس نمبرLES 1911میں مسافر سیٹوں کے نیچے دو عدد غیر قانونی سی این جی سیلنڈر

نصب ہونے اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہائی ایس کے ڈرئیور نوشاد خان ولد ظریف خان ساکن سوجھنڈا کے خلاف مقدمہ درج کر کر لیایا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں دوران گشت ASIصفی الدین کو 5سالہ عاقب شہزاد ولد محمد اقبال ساکن موضع نرگھی روڈ کے کنارے کھڑا ملا جس سے استفار کرنے پر پتہ چلا کہ گھر کا راستہ بھول گیا ہے جس پر ASIصفی الدین نے برقت کاروائی کرتے ہوئے بچے کووالدین کو ڈھونڈ کے بچہ والد کے حوالے کر دیا۔انچارج پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان قاسم علی SIاور اے ایس آئی صفی الدین ،اے ایس آئی فیصل ربانی کا کہنا تھا کہ ایسی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں ہوں گی،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پٹرولنگ پوسٹ ڈھوک پٹھان کا عملہ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام وساہل اور قانونی ضابطے بروے کار لاے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں